پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس شام 4 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے میٹنگ روم میں ہوگا، اجلاس میں بجٹ 25-2024 کی منظوری دی جائے گی، قومی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی گورننگ بورڈ کو اپنے اقدامات پر بریفنگ دیں گے، کراچی، لاہور اور راولپنڈی سٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کے بارے بھی آگاہ کریں گے، گورننگ بورڈ کے اجلاس میں تمام ممبران شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں مصطفیٰ رمدے، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آزاد کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سجاد کھوکھر شرکت کریں گے، ڈیرہ مراد جمالی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ظفراللہ جندل،لاڑکانہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر احمد،بہاولپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق سرور بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ایس این جی پی ایل کے نمائندے اسماعیل قریشی، غنی گلاس کے انوار احمد خان، سٹیٹ بینک کے نمائندے جاوید اقبال، پی ٹی وی کے اسامہ اظہر اور کابینہ کمیٹی کا نمائندہ بھی شرکت کرے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی گورننگ بورڈ کا آخری مرتبہ خصوصی اجلاس فروری میں ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں