قومی کرکٹر عثمان قادر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق عثمان قادر مسلسل نظر انداز ہونے کی وجہ سے دل برداشتہ ہو گئے، عثمان قادر نے ہر طرح کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں عثمان قادر نے کہا ہے ڈومیسٹک میں بار بار اچھی پرفارمنس دینے کے باوجود کوئی موقع نہیں دیا گیا، پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں