پی ٹی آئی کا احتجاج: لاہور پولیس کے ساتھ اینٹی رائٹ فورس بھی متحرک

لاہور: (دنیا نیوز) شہر میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی تیاری، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور پولیس کے ساتھ اینٹی رائٹ فورس بھی متحرک کر دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کسی بہکاوے میں آ کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہرگز مت کریں، امن عامہ میں رکاوٹ بننے والوں کو مقدمات اور جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سرکاری و شہری املاک اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، کسی بھی قسم کے احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس سمیت شہر بھر میں غیر مسلح اضافی نفری موجود ہے، ضرورت پڑنے پر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں