قومی کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ ادا

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ٹیسٹ کرکٹر نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ گزشتہ چند ماہ سے بہت بیمار تھیں جو انتقال کر گئی ہیں۔

فواد عالم نے کہا کہ ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے! آمین۔

نماز جنازہ بعد نماز مغرب فیلکن سٹی نزد ملیر کینٹ میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں