فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس اور فی یونٹ بجلی کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدے کب تک ہیں، فی یونٹ بجلی کتنے کی پڑ رہی ہے؟ تفصیلات ایوان بالا میں پیش کر دی گئیں۔

دستاویز کے مطابق ملک میں اس وقت 11 پاور پلانٹس فرنس آئل پر ہیں، فرنس آئل کے ذریعے فی یونٹ 35 روپے 76 پیسے سے لے کر 43 روپے 86 پیسے تک فی یونٹ پڑ رہا ہے۔

حب پاور پلانٹس اور کوہِ نور انرجی کے معاہدے 2027 تک ہیں، لال پیر، پاک جین کے معاہدے 2028 تک ہیں۔

سینیٹ میں پیش کی جانے والی دستاویز کے مطابق صبا پاور کمپنی کا معاہدہ 2029 تک کا ہے، اٹک جینریشن پاور کا معاہدہ 2024 تک ہے۔

دستاویز کے مطابق اٹلس، نشاط، نشاط چونیاں کے معاہدے 2035 تک ہیں، نارووال انرجی، لبرٹی پاور ٹیک کے معاہدے 2036 تک ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں