روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 49 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں