دو دہائیوں سے لاٹری ٹکٹ خریدنے والے شخص نے بالآخر انعامی رقم جیت لی

میساچوسٹس: (ویب ڈیسک) امریکا میں دو دہائیوں سے ایک ہی دکان سے لاٹری کا ٹکٹ لینے والے شخص نے بالآخر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ولیم لیلی نے بتایا کہ وہ روزِنڈیل فوڈ مارٹ سے گزشتہ 20 برسوں سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے، بالآخر انہیں ان کی ثابت قدمی کا صبر ملا۔

انہوں نے 20 ڈالر مالیت کا 50 لاکھ ڈالر 100 ایکس کیش ورڈ ٹکٹ خریدا اور اس کو سکریچ کرنے پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام پایا۔

ولیم لیلی نے انعامی رقم یک مشت وصول کی جبکہ ان کے من پسند سٹور کو انعامی ٹکٹ کی فروخت پر 10 ہزار ڈالر کا بونس بھی ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں