شاداب کا جادو چلنے لگا، ایل پی ایل میں ہیٹ ٹرک کر ڈالی

پالی کیلے(ویب ڈیسک) آؤٹ آف فارم پاکستانی آل راؤنڈرشاداب خان کا جادو ایک بار پھر چلنے لگا، لنکا پریمیئر لیگ میں ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں کولمبو سٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاداب خان نے کینڈی فالکنز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔

آل راؤنڈرشاداب خان نے اپنی ہیٹ ٹرک میں ونندو ہسارنگا، سلمان علی آغا اور پون رتھنائیکے کو پویلین چلتا کیا جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، اس طرح ایل پی ایل کے اس میچ میں شاندار باؤلنگ پر شاداب خان مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں