بارباڈوس میں سمندری طوفان، بھارتی ٹیم کی وطن روانگی میں تاخیر

بارباڈوس: (ویب ڈیسک) بارباڈوس میں سمندری طوفان کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن روانگی میں مزید چند گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم نے مقامی وقت کے مطابق شام کو خصوصی طیارے سے روانہ ہونا تھا لیکن طیارے کی روانگی میں چند گھنٹے کی تاخیر ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے بدھ کی رات پونے 8 بجے دہلی پہنچنا تھا تاہم ٹیم کے اب جمعرات کی صبح 4 سے 5بجے تک اپنے وطن پہنچنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے اپنی فاتح ٹیم کے لیے خصوصی طیارے کا بندوبست کیا ہے، بھارتی بورڈ نے 20 سے زائد صحافیوں کو بھی چارٹرڈ فلائٹ سے وطن روانگی کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں سمندری طوفان کے سبب بھارتی ٹیم کاٹی 20 ورلڈکپ 2024 جیتنے کے بعد بارباڈوس میں قیام طویل ہوگیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں