بھینس کے بچھڑا ہونے کی خوشی میں کسان نے پولیس کو بلا لیا

امروہہ:(ویب ڈیسک) بھارت میں بھینس کے بچھڑا ہونے کی خوشی میں کسان نے پولیس کو بلا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے علاقے خوشحال پور میں منفرد واقعہ رونما ہوا ہے، جسویر سنگھ نامی کسان کی بھینس نے بچے کو جنم دیا تو پوری فیملی خوشی سے پھولے نہ سمائی، کسان نے آدھی رات کو پولیس کو ایمرجنسی نمبر پر فون کرکے بلالیا۔

پولیس ٹیم گاؤں پہنچی تو معلوم ہوا کہ کسان کے ہاں بھینس نے بچہ دیا اور کسان نے اپنی خوشی میں شریک کرنے اور بھینس کا دودھ پلانے کیلئے پولیس کو ایمرجنسی میں بلایا۔

پولیس اہلکاروں نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرلی جس میں کسان بھی انہیں بلانے کی وجہ بتا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں