سیہون: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

سیہون: (دنیا نیوز) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ سیہون کے علاقے علی آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت پنہل ماچھی اور اسکے ڈرائیور کے طور پر ہوئی، واقعہ پرانی دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

جاں بحق ہونیوالے دونوں افراد کی لاشیں جامشورو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں