بلاول بھٹو زرداری آج کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کریں گے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کوئٹہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

صوبائی سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کودورے کے موقع پر بلوچستان کے ترقیاتی امور، امن وامان سمیت دیگر امور پر بریفننگ دی جائے گی، دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو سے سپیکر سمیت ارکان سندھ اسمبلی کی ملاقاتیں، مسائل سے آگاہ کیا

سردار سربلند جوگیزئی نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو پارٹی کے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی ونگز کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں