پشاور: بڈھ بیر میں 8 افراد کےقتل میں ملوث نامزد ملزمان گرفتار

پشاور: (دنیانیوز) بڈھ بیرسانحہ میں اہم پیش رفت ، 8 افرادکےقتل میں ملوث نامزدملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔

پولیس حکام کے مطابق کارروائی کےدوران قتل میں نامزد 3 ملزم نوشہرہ سے گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کےبعد باپ بیٹوں سمیت ملزمان نوشہرہ میں روپوش تھے، واقعہ میں نامزد مزید 6 ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سےآزادہیں ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے کوشش جاری ہے۔

یاد رہے کہ ملزموں نے ساتھیوں کےہمراہ 23لاکھ کےتنازع پر بچوں اورخواتین سمیت 8افرادکوقتل کیاتھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں