اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ، حزب اللّٰہ کا سینئر کمانڈر جاں بحق

بیروت: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنانی شہر صور کے مضافات میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا۔

بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے مضافاتی قصبے حوش میں چلتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر ابو نعمہ جاں بحق ہوگئے، حملے میں ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے کمانڈر ابو نعمہ کے اسرائیلی ڈرون حملے میں شہادت کی تصدیق کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں