ڈیجیٹل انقلاب کا معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے : شیزہ فاطمہ

بیجنگ :(دنیا نیوز) وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انقلاب سے آئی ٹی سیکٹر کو معاشی ترقی میں کلیدی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

چین میں وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس سے خطاب کرتے کہنا تھا کہ اس تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں عالمی معیار کو یقینی بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں متعدداقدامات کیے ہیں، ڈیجیٹل معیشت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈیجیٹل انقلاب سے آئی ٹی سیکٹر کو معاشی ترقی میں کلیدی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

شزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل قائم کی ہے، ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں