بیرونی دشمن یہ نہ سمجھیں پاکستان میں رہنے والے دست و گریبان ہیں: گورنر سندھ

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ محرام الحرام کا احترام سب پر فرض ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ میری جانب سے جلوس میں جگہ جگہ سبیل کا اہتمام ہوگا، جمعہ یا ہفتہ کو تمام مسالک کے علماء کو گورنر ہاؤس بلارہا ہوں، اشتعال انگیزی پیدا نہ ہو اس لئے تمام مسالک کی میٹنگ بلارہا ہوں، ان 10 دنوں میں ایک دوسرے سے محبت اور پیار کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹاؤن ناظمین کو کہتا ہوں ہمارے ایم پی ایز کے فنڈز استعمال کریں، ٹاؤن ناظمین تو سڑکوں کی کارپٹنگ کا کام کرانے کیلئے مجھ سے رجوع کریں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ بیرونی دشمن یہ نہ سمجھیں پاکستان میں رہنے والے دست وگریبان ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں