سپیس ایکس کے مزید 23 سٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار کی طرف روانہ

فلوریڈا:(دنیا نیوز) امریکی ٹیکنالوجی فرم سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیج دیں۔

ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی سپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل سپیس سٹیشن سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے 23 سٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیجیں۔

سپیس ایکس نے زمین کے مدار میں بھیجی گئیں 23 سیٹلائٹس کی مدار میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عمل ایک گھنٹے میں ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے زمین کے مدار میں بھیجی گئیں سٹار لنک سیٹلائٹس (آپریشنل اور نان آپریشنل) کی تعداد اب 6000 تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے شروع کیے گئے سٹار لنک منصوبے کا مقصد زمین کے دور دراز علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں