وزارت تعلیم کا احسن اقدام، طلبہ کیلئے مفت آئی ٹی کورسز کا آغاز

اسلام آباد: (حریم جدون) اسلام آباد میں وزارت تعلیم نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کیلئے مفت آئی ٹی کورسز کا آغاز کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 سے 18 سال تک کے طلباء و طالبات کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف کورسز کا آغاز ہو گیا، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران مفت کورسز کرائے جا رہے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے کروائے جانے والے کورسز میں گرافک ڈیزائننگ، ویب ڈویلپمنٹ اور دیگر بھی شامل ہیں۔

سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران مفت کورسز کے ذریعے بچوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے گا اور ہر جماعت کے طالب علم مفت آئی ٹی کورسز کر سکیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں