فلپائن میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری سے دھماکہ،5افراد ہلاک،38 زخمی

فلپائن :(ویب ڈیسک ) جنوبی فلپائن میں پائروٹیکنکس (پٹاخے بنانے والے) ایک گودام میں ہونے والے زبردست دھماکے میں ایک 4 سالہ بچے سمیت 5 افراد ہلاک اور 38 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ کے تفتیش کار لوئیجی چھان نے  بتایا کہ ہفتہ کی سہ پہر زمبوانگا سٹی سائٹ پر ہونے والے دھماکے سے زمین میں ایک بڑا گڑھا پٖڑ گیا جبکہ ملبہ قریبی عمارتوں اور مکانات میں جا گرا اور آگ بھڑک اٹھی۔

لوئیجی چھان نے کہا کہ گودام کے 4 کارکن اور عملے میں سے ایک کا 4 سالہ بیٹا اس حادثے ہلاک ہوگئے، آگ کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ گودام میں رکھی ہوئی پائروٹیکنکس ہیں۔

سٹی ڈیزاسٹر آفس نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں مزید 38 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام نے کہا کہ وہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس سے 20 میٹر (66 فٹ) گڑھا پڑ گیا، ڈپو کی دیواریں اکھڑ گئیں اور قریبی سافٹ ڈرنکس فیکٹری، اناج اور آٹے کے گودام اور علاقے کے گھروں پر ملبے جا گرے، دھماکے کا دائرہ 3000 مربع میٹر (0.8 ایکڑ) سے زیادہ تک پھیلا ہوا ہے اور آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں