پنجاب کی 41 شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی 41 شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی، 96 ہزار میٹرک ٹن چینی کی ایکسپورٹ کا کوٹہ جاری کر دیا گیا۔

کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف نے چینی کے برآمدی کوٹے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان شوگر ملز کو 2 ہزار 988 میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی، العربیہ شوگر ملز ایک ہزار 660 میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کر سکے گی۔

اشرف شوگر ملز کو 2 ہزار 158 اور اتفاق شوگر ملز کو ایک ہزار 298 میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو 10 ہزار 783 میٹرک ٹن ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملی ہے۔

اسی طرح تاندلیانوالہ شوگر ملز 3 ہزار 774 میٹرک ٹن شوگر ایکسپورٹ کر سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں