صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے 28 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کر لیے گئے۔

نئے مالی سال کے آغاز پر صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا پہلا اجلاس ہوا، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 8 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔

ورکنگ پارٹی اجلاس میں 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے 28 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کیے گئے، وزیر اعلیٰ انٹرن شپ پروگرام کیلئے 1 ارب روپے اور وزیر اعلیٰ ہمت کارڈ پروگرام کیلئے 1 ارب 94 کروڑ 45 لاکھ روپے منظور کیے گئے۔

منڈی بہاؤ الدین میں گجرات سرگودھا روڈ کی بحالی کیلئے 67 لاکھ ، پائل روڈ کی بحالی کیلئے 4 ارب 50 کروڑ، ترہاڈا ملتان خورد روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ کی منظوری دی گئی۔

بھیرہ ملکوال شاہ پور ساہیوال روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 94 کروڑ منظور کیے گئے، خوشاب پائل چکوال روڈ کی بحالی کیلئے 4 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ منظور بھکر میں گیروٹ آدھی کوٹ، رنگ پور کلور کوٹ سڑک کی بہتری و بحالی کیلئے 6 ارب 4 کروڑ 60 لاکھ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے شرکت کی، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں