پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا تسلسل برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 177 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 460 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 49 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار 282 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں