بینڈیگو اوپن سکواش چیمپئن شپ : پاکستان کے ناصر اقبال نے جیت لی

سڈنی : (ویب ڈیسک ) پاکستان کے ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونیوالی بینڈیگو اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے فرانس کے میٹیاو کاروگیٹ کو تین صفر سے شکست دی۔

ناصر اقبال کی فرانسیسی پلیئر کیخلاف کامیابی کا سکور 4-11، 9-11 اور 1-11 رہا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں ناصر اقبال کی سیڈنگ آٹھویں تھی، انہوں نے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ پلیئر کو شکست دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں