یورو کپ: انگلینڈ کی سلواکیہ کیخلاف ڈرامائی جیت، کوارٹر فائنل میں انٹری

گیلسن کرچن: (ویب ڈیسک) یورو کپ 2024 میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

راؤنڈ آف 16 میں انگلش ٹیم نے سلواکیہ کو 1-2 سے شکست دی، میچ کے پہلے ہاف میں سلواکیہ کے ایوان شرینز نے 25 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کوئی گول نہیں کر سکی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں بھی متعدد حملوں کے باوجود انگلینڈ کو کوئی کامیابی نہ مل سکی، تاہم ایکسٹرا ٹائم میں جوڈ بلنگھم نے میچ کے 90 اور ہیرے کین نے 91 ویں منٹ میں گول کر کے انگلینڈ کو کامیابی دلوا دی۔

ایونٹ کے دوسرے میچ میں سپین نے جارجیا کو بآسانی 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں