جونیئر کیوئسٹس احسن رمضان اور حسنین اختر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

ریاض: (دنیا نیوز) ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں جونیئر کیوئسٹس احسن رمضان اور حسنین اختر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔

مقابلوں کے دوران احسن رمضان نے یو اے ای اور حسین اختر نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی۔

6 ریڈ ایونٹ میں اویس منیر نے سری لنکن اور سعودی عرب کے کیوئسٹ کو ہرا دیا، اسجد اقبال کو سعودی عرب کے خلاف 0-4 سے کامیابی ملی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں