ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا آغاز کل اٹلی سے ہوگا

روم : (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 111واں ایڈیشن کل (ہفتہ کو) اٹلی کے علاقے ٹسکنی کے دارالحکومت فلورنس میں شروع ہوگا۔

یہ ریس سائیکلنگ کے تین میگا ایونٹس میں سے ایک ہے جس کا اختتام 21 جولائی کو نیس فرانس میں ہوگا، ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز 2024کی تیاریوں کی وجہ سے اپنے آغاز کے بعد پہلی بار پیرس میں ختم نہیں ہوگی، ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3492کلو میٹر سفر طے کریں گے ،ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی،اس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈاپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ریس میں 8 اور 15 جولائی کو ریسٹ ڈے ہوگا، ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں