سنجیدہ سیاسی رہنماؤں سے بات چیت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں: رانا تنویر

نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ بہت پہلے کہا تھا بانی پی ٹی آئی یہودی پراڈکٹ ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی غلامی سے نجات کے نعرے مارنے والے اب امریکی تابعداری کے نعرے مار رہے ہیں،امریکی سفیر جیل میں اپنی پراڈکٹ کے لئے سہولیات یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پنجاب میں موقع ملا تو عثمان بزدار سے صوبہ تباہ کرادیا۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ اب کے پی کو  شہد کی بوتل  والے غیر سنجیدہ وزیراعلیٰ کے ذریعے مزید تباہ کیا جا رہا ہے، بلاول بھٹو نے ساتھ چلنے کی پیشکش کی تو ملک دشمن پارٹی نے جواب میں گالیاں دیں، 2018ء میں مولانا فضل الرحمان نے بھی ہم سے کہا کہ اسمبلی مت جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ دھاندلی زدہ الیکشن ہے حلف نہ اٹھائیں، ہم 2018ء کے دھاندلی زدہ الیکشن کے باجود اسمبلی گئے اور اس جمہوری نظام کا حصہ بنے، سنجیدہ سیاسی رہنماؤں سے بات چیت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں