ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس آئی ایف سی کی دسویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی، اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام اور سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

ایس آئی ایف سی اجلاس کے دوران متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں مختلف منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں مختلف معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے جامع منصوبے بھی پیش کیے گئے، کمیٹی نے معیشت کے اہم شعبوں کی معاونت کیلئے جامع انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی نے متوقع اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کے لئے راہ ہموار کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں