سملی ڈیم میں نہانے آئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سملی ڈیم میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ سبحان علی اور 23 سالہ سجاد علی سملی ڈیم میں نہانے آئے تھے، دونوں نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر پمز ہسپتال منتقل کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں