شہر قائد میں مطلع ابر آلود، شام اور رات میں بوندا باندی کا امکان

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں آج مطلع ابر آلود ہے جبکہ شام اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اس وقت جنوب مغربی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں