گورنر ہاؤس سندھ میں شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کا خصوصی کانووکیشن

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر ہاؤس سندھ میں شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کے خصوصی کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔

چانسلر کامران خان ٹیسوری نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی، متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی اور کویت کے قونصل جنرل سالم یوسف الحمدان کو شاندار سفارت کاری پر ڈگری دی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتی کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملی، یو اے ای کی میڈیا کونسل میں میڈیا سٹریٹجی اور پالیسی سیکٹر کے سی ای او میتھا ماجد السویدی کو ان کی شاندار خدمات پر ڈگری دی گئی۔

اسلامک سکالر کوکب نورانی اوکاڑوی، مفتی نعمان نعیم کو ان کی مذہبی خدمات کے اعتراف میں ڈگری دی گئی، گورنر سندھ کے مشیر برائے آئی ٹی مزمل اطہر کو آئی ٹی کے شعبہ میں فعال کردار ادا کرنے پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں