انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلیںڈ نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس انجری بڑھ جانے کی وجہ سے پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں برائیڈن کارس اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ جیک لیچ اور زیک کرولی کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہونیوالے اعلان کے مطابق پلیئنگ الیون میں کپتان اولی پوپ، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسو، برائیڈن کارس جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی طرف سے تاحال پلیئنگ الیون کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں