ٹنڈوالہ یار: رکشہ کنویں میں الٹنے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

ٹنڈوالہ یار:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے ٹنڈوالہ یار میں رکشہ کنویں میں الٹنے سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  حادثہ بلوچستان کے ضلع  قلات کے نواحی علاقے میں چنگچی رکشہ کنویں میں گرنے کے باعث پیش آیا، مرنے والوں میں باپ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق  ہونے والوں کی شناخت 44 سالہ منچی جوگی، 12 سالہ تگو،7 سالہ پدما جوگی اور 5 سالہ تيجو جوگی کے ناموں سے ہوئی ، جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق میرپورخاص روڈ پر واقع گاؤں ڈتو کالرو کے خانہ بدوش گھرانے سے ہے ۔

جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں