فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا معاملہ، انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر لارجر بنچ 8 جولائی کو سماعت کرے گا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، سماعت 8 جولائی کو دوپہر ایک بجے ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں