گھوٹکی: کار ٹرین کی زد میں آگئی، 2 افراد جاں بحق

کھوٹکی: (دنیا نیوز) کاروگھٹ پھاٹک کے مقام پرکار مال بردارٹرین کی زد میں آگئی، 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ گھوٹکی میں کاروگھٹ پھاٹک کے مقام پر پیش آیا جہاں کار مال بردار ٹرین کی زد میں آگئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں