بھارت: مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 116 افراد ہلاک

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 116 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش میں ضلع ہاتھ رس کے گاؤں مغل گڑھی میں مذہبی رسم ستسنگ کے دوران پیش آیا، مذہبی رسم کی ادائیگی کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

حادثے میں ہلاک ہونیوالوں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ، ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے واقعے کی انکوائری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں