مہنگائی کنٹرول سے باہر، لوگ زیور بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں: علی محمد خان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم نہیں آتی، روزگار اور مہنگائی کی کیا صورتحال ہے؟ لوگ اپنے گھر والیوں کی بالیاں اور زیور بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کی تھی، آپ نے تو دودھ کے ڈبے اور گھر کی عام اشیاء تک کو نہیں چھوڑا، آپ عام آدمی کی تنخواہ پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں۔

سینئررہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ اپنے نیٹ کو بڑھائیں، بڑے مراعات یافتہ طبقے کی طرف جاتے ہوئے آپ کے ہاتھ جلتے ہیں، آپ اتنا کسی سے نہیں ڈرتے جتنا اشرافیہ سے ڈرتے ہو، ان کو شرم وحیا نہیں آتی اب کھلم کھلا کہتے ہیں یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے میری مشاورت ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا میرے ورکرز کو کہیں آزادی کیلئے ہر قیمت چکائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے رول آف لا کا پیغام دیا ہے، انہوں نے کہا ہے طاقتور اور کمزور قانون کے سامنے برابر ہونے چاہئیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں