کرکٹرز کی فٹنس کا مشن، پاکستان کرکٹ میں یویو ٹیسٹ کی واپسی

لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹرز کی فٹنس کا مشن زور پکڑ گیا اور پاکستان کرکٹ میں یویو ٹیسٹ کی واپسی ہوگئی۔

کئی سال سے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں یویو ٹیسٹ نہیں ہورہے تھے، اب ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے فٹنس بہتر بنانے کے لیے پلان منظور کرالیا۔

پلان کے مطابق 2 مرحلوں میں فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 11 جولائی سے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے، پہلے ڈسٹرکٹ اور پھر ریجنل سطح پر فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشن فٹنس کی منظوری دے دی ہے اور فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والا قومی ٹیم کے ساتھ ریجنل ٹیموں سے بھی ڈراپ کردیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی نے ریجنل کنٹریکٹس سمیت ٹیم سلیکشن فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کردی جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹرز، انٹرنیشنل کرکٹرز اور قومی کرکٹرز کو یویو ٹیسٹ سمیت تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں