ٹی 20ورلڈ کپ :ہیڈ کوچ کی خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو ارسال

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی۔

گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھلاڑیوں کی سوچ اور کھیل سے آگاہی پر تفصیل دی ہے۔

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر گئی تھی، قومی ٹیم کو بھارت اور امریکا نے شکست دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں