بارباڈوس میں پھنسی بھارتی کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز سے وطن روانہ

بارباڈوس: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کئی گھنٹے بارباڈوس میں پھنسے رہنے کے بعد خصوصی پرواز کے ذریعے بھارت کیلئے روانہ ہوگئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹیم کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز بارباڈوس بھیجی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے ساتھ خصوصی طیارے میں بھارتی میڈیا کے نمائندوں کو بھی لے جایا جا رہا ہے جب کہ ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کل صبح دہلی پہنچے گی۔

یادرہے کہ بارباڈوس میں سمندری طوفان اور ائیرپورٹ کی بندش کی وجہ سے بھارتی ٹیم پھنس گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں