ارسا نے سیلابی ریلوں سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ممکنہ سیلاب سے متعلق این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری پر ارسا نے سیلابی ریلوں سے نمٹنے کی تیاری مکمل کرلی۔

ارسا ذرائع کے مطابق ڈیموں میں 74 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، دریائے سندھ، جہلم اور دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلوں کو ڈیموں میں سنبھالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم 56 فی صد خالی ہیں، اس وقت دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 4 لاکھ کیوسک سے زائد ہے۔

ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیموں سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے، صوبوں کو طلب کے مطابق پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں