اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین ایڈیشنل سیشن ججز کو ترقی دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین ایڈیشنل سیشن ججز کو ترقی دے دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر ترقی کی منظوری دی، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججز کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان، محمد عدنان اور ڈاکٹر عابدہ سجاد شامل ہیں، ترقی کا اطلاق عہدے سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں