سرگودھا: ہمسایوں نے معمولی جھگڑے پر 6 جانوروں کو آگ لگا دی

سرگودھا(دنیا نیوز) ہمسایوں نے معمولی جھگڑے پر 6 جانوروں کو آگ لگا دی۔

نواحی گاؤں چک نمبر 27 جنوبی میں محنت کش کی چھ بھینسوں کو ہمسایوں نے آگ لگائی، اہل علاقہ نے آگ بجھائی، متاثرہ شہری نے بتایا کہ ایک جانور کو موقع پر ذبح کر دیا گیا، باقی 5 جانوروں کی حالت نازک ہے، تھانہ بھاگٹانوالہ نے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او سرگودھا کے مطابق بھاگٹانوالہ پولیس نے جانوروں کو آگ لگانے کے گھناؤنے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزموں نے ذاتی عناد کی بنا پر اپنے مخالفین کے 6 جانوروں کو آگ لگائی، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش شروع کردی۔

ڈی پی او سرگودھا نے مزید بتایا کہ غیر انسانی فعل کے جرم میں مرتکب ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں