کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 شہری جاں بحق، 5 شدید زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 شہری جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 پر گولیاں لگنے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے پرانا گولی مار میں غریب نواز کالونی ندی کے قریب سے ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی، متوفی کی موت کیسے ہوئی تاحال وجہ سامنے نہیں آئی، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے لانڈھی میں سواتی محلہ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 12 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا، متاثرہ لڑکے کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں