نوشہرہ: گیس لیکج سے گھر میں دھماکا، 4 افراد جھلس کر شدید زخمی

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں گیس لیکج کے دوران گھر میں دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر بری طرح زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ کے شہری نے گھر میں انڈر گراؤنڈ چوری کا گیس کنکشن لے رکھا تھا، گزشتہ روز اچانک گیس لیکج ہونے کی وجہ سے دھماکا ہو گیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جھلسنے کی وجہ سے 4 افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ شہری نے چوری کا گیس کنکشن لے رکھا تھا، سوئی گیس حکام نے کہا کہ دھماکا گیس پائپ لائن میں انڈر گراؤنڈ لیکج سے ہوا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں