پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج اسلام آباد میں ہڑتال مؤخر کردی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو اسلام آباد میں ہڑتال مؤخر کردی۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار قاضی خورشید کی وفات کے باعث ہڑتال مؤخر کی گئی، جمعہ کو اسلام آباد میں پٹرول پمپس کھلے رہیں گے، باقی ملک میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ہڑتال جاری رکھے گی۔

واضح کہ حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پٹرول پمپس بند کرنے کی کال دے رکھی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں