مسلح افواج کا 25 ویں برسی پر کیپٹن کرنل شیر خان کو خراج عقیدت

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے 25 ویں برسی پر کیپٹن کرنل شیر خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس نے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی مثالی قیادت اور غیرمتزلزل عزم ہر قیمت پر دفاع وطن کیلئے ہمارے حوصلے کو تقویت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارگل جنگ میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری نے ان کا نام تاریخ میں بہادری، پختہ عزم اور غیرمتزلزل وفاداری کے ساتھ رقم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا غیر متزلزل عزم اور مادر وطن سے وفاداری کی بدولت تاریخ میں ان کا نام زندہ رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شہادت مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں