وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کے لیے اپلائی نہیں کیا ، قومی کرکٹرز 2 لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی 20 کھیلیں گے، اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کے لیے درخواست نہیں بھیجی، 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کے لیے اعظم رواں ہفتے اپلائی کریں گے۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھاجبکہ صائم ایوب نے صرف سی پی ایل کی این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا، صائم ایوب کی سی پی ایل کے لیے درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں