نارنگ منڈی: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق

نارنگ منڈی: (دنیا نیوز) کالا خطائی روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ کالا خطائی روڈ پر گجر چوک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں 9 سالہ بچے سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، ریسکیو ٹیم لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں