ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پی سی بی نے قومی ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا۔

قومی ویمنز ٹیم کی کپتانی ندا ڈار کریں گی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل اور سیدہ عروب شاہ کی واپسی قومی ویمنز سکواڈ میں واپسی جبکہ تسمیہ رباب پہلی بار ٹیم میں شامل ہوگئیں ہیں۔

سکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، گل فیروزہ ، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو ، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں